قابلِ اعتراض تصاویر وائرل کرکے زیورات ہتھیا لئے
قابلِ اعتراض تصاویر وائرل کرکے زیورات ہتھیا لئےملزم کئی روز سے حلیمہ کو بلیک میل کرتے ہوئے 7 لاکھ روپے کا مطالبہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) دوشیزہ کی قابلِ اعتراض تصاویر ٹک ٹاک پر وائرل کرنے اور بلیک میل کرکے زیورات ہتھیانے کے الزام پر پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، چک نمبر 190 شمالی کے رہائشی محمد یونس نے الزام عائد کیا کہ ملزم محمد سہیل نے مویشی منڈی سلانوالی روڈ کے قریب اسے مبینہ طور پر اسلحہ دکھا کر جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں اور بتایا کہ اس نے اس کی بیٹی (ح)کی تصاویر اور ویڈیوز ایڈٹ کرکے ٹک ٹاک پر وائرل کردی ہیں، بعد ازاں متاثرہ شہری نے ملزم کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر مبینہ طور پر تصاویر اور ویڈیوز موجود ہونے کی تصدیق کی، ملزم کئی روز سے حلیمہ کو مبینہ طور پر بلیک میل کرتے ہوئے 7 لاکھ روپے کا مطالبہ اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکیاں دے رہا تھا، جس پر عزت بچانے کے لیے حلیمہ نے مبینہ طور پر ڈیڑھ تولہ سونا ملزم کے حوالے کیا، تاہم اس کے باوجود تصاویر وائرل کرنے کا الزام عائد کیا گیا، واقعے پر تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری اور مزید قانونی کارروائی شروع کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments