سڑکوں کی تعمیر پر ڈیڑھ ارب خرچ ہو رہے ،منصوراعظم

سڑکوں کی تعمیر پر ڈیڑھ ارب خرچ ہو رہے ،منصوراعظم

سڑکوں کی تعمیر پر ڈیڑھ ارب خرچ ہو رہے ،منصوراعظمایک ارب سے اجنالہ روڈ کے لنک دیہات کی اندرونی سڑکوں کی تعمیر کی جائے گی

بھلوال (نمائندہ دنیا )صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے توانائی چوہدری منصوراعظم سندھو نے کہاہے کہ حلقہ پی پی 72میں سڑکوں کی تعمیر پر ڈیڑھ ارب روپے خرچ ہو رہے ہیں،بھلوال کا ضلع کا درجہ دینے ، یونیورسٹی آف بھلوال کا قیام،پھلروان کو ایم سی کا درجہ دینے ، پھلروان میں دوسو ملین روپے کی لاگت سے ڈرینج پروگرام سمیت وزیراعلی پنجاب نے حلقہ کی تعمیر و ترقی کیلئے تعاون کا وعدہ کیا ہے وہ بلدیہ بھلوال میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔ صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے توانائی کا کہنا تھا کہ ایک ارب روپے کی لاگت سے اجنالہ روڈ کے لنک دیہات کی اندرونی سڑکوں کی تعمیر کی جائے گی سالم سے بھلوال بائی پاس و مدن ساہنی سے چک نمبر9لوکڑی کے تک جائے گا فیز ٹو کی تعمیر پر پانچ سو ملین روپے لاگت آئے گی۔ یونیورسٹی آف بھلوال کے قیام کیلئے ایئریگیشن حکام 20ایکٹر اراضی دینے کیلئے راضی ہوگئے ہیں، انہوں نے بتایا کہ جلد ہی پنجاب میں نئی پانچ ہزار گرین بسیں آرہی ہیں جن کی آمد کے بعد بھلوال کے ہرروڈ پر انفرادی بسیں چلائی جائیں گی۔ ایک سوال کے جواب میں ا نہوں نے بتایا کہ بھلوال شہر کے اندر نالوں کی تعمیر کے بعد اب تمام ترقیاتی کام کالونیوں میں ہی ہوں گے جہاں بھی سیوریج پائپ لائن ڈالی جائے گی ساتھ واٹرسپلائی کی لائن بھی ڈالی جائے گی۔ کالونی کے ڈسپوزل کی ری ویمپنگ اسی ماہ شروع ہو جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...