سفیدہ کی لکڑی چوری، چار افراد کے خلاف مقدمہ درج

سفیدہ کی لکڑی چوری، چار افراد  کے خلاف مقدمہ درج

کندیاں(نمائندہ دنیا)کندیاں محکمہ جنگلات کے سرکاری رقبے سے سفیدہ کی لکڑی چوری، چار افراد کے خلاف مقدمہ درج۔

 تفصیلات کے مطابق کندیاں کے نواحی علاقے مظفر پور جنوبی میں واقع محکمہ جنگلات کے سرکاری رقبے سے مبینہ طور پر سفیدہ کی لکڑی چوری کرنے کے الزام میں بان سنبل کندیاں کے چار نامزد ملزمان امجد ،سجاول ،وقار،سرفراز،ضیائاللہ اقوام سنبل پٹھان، کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا مقدمہ صوبہ خان، ایس ایچ او جنگلات سرکار، کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جبکہ مبینہ طور پر چوری ہونے والی سفیدہ کی لکڑی کی مالیت دو لاکھ چالیس ہزار روپے بتائی گئی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...