کندیاں پہلی سالانہ میلادالنبی ؐکانفرنس
کندیاں (نمائندہ دنیا)کندیاں پہلی سالانہ میلادالنبی ﷺ کانفرنس راجہ مارکی میں زیرِ سرپرستی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری اور زیرِ صدارت محمد امیر خان صدر تحریک منہاج القرآن ضلع میانوالی منعقد ہوئی۔
تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے کیا گیاصدر اہلسنت والجماعت علامہ مفتی فیض رسول الحسنی اور جنرل سیکرٹری جمعیت علماء پاکستان (نورانی) صاحبزادہ سید محمد صفدر شاہ گیلانی نے مختصر خطاب میں سیرتِ طیبہ ﷺ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔
اور سنتِ رسول ﷺ پر عمل پیرا ہونے کی تلقین کی مہمان خطیب علامہ مجیب الرحمٰن فاضل منہاج یونیورسٹی لاہور نے ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی تصانیف اور امتِ مسلمہ میں اتحاد و اتفاق کے لیے ان کی کوششوں کا ذکر کیا جبکہ نوجوان نسل کو تحریک منہاج القرآن میں شمولیت کی دعوت دی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments