ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کرنے کیلئے ڈپٹی کمشنرز کو ٹاسک
ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کرنے کیلئے ڈپٹی کمشنرز کو ٹاسک سبزیوں وغیرہ سٹاک کرنے والوں کے گوداموں پر چھاپے مارے جائیں گے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) حکومت نے روز مرہ استعمال کی اشیاء اور سبزیوں کی قیمتوں میں آئے روز اضافے کی روک تھام کیلئے سرگودھا سمیت ریجن بھر ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھرپور کارروائی کرنے کیلئے ڈپٹی کمشنرز کو خصوصی ٹاسک دیدیا، اس ضمن میں کہا گیا ہے کہ روز مرہ استعمال کی اشیاء اور سبزیوں پیاز ٹماٹر، آلو وغیرہ سٹاک کرنے والوں کے گوداموں پر چھاپے مارے جائیں، اور انکے مالکان کو پابند کیا جائے کہ مارکیٹ میں کسی بھی اشیاء کی مصنوعی قلت پیدا نہیں ہونی چاہیے اور ان اشیاء کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے افسران کو بازاروں میں چیکنگ کرنے اور روزانہ کی کارکردگی رپورٹ ارسال کی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments