بجلی کے بقایاجات کی ریکوری ٹیم پر مبینہ حملہ

بجلی کے بقایاجات کی ریکوری ٹیم پر مبینہ حملہ

بجلی کے بقایاجات کی ریکوری ٹیم پر مبینہ حملہسرکاری کام میں رکاوٹ ڈالنے کے الزام میں مقدمہ درج

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) چک 6 ایم ایل میں بجلی کے بقایاجات کی ریکوری کے لیے جانے والی فیسکو ٹیم پر مبینہ حملہ، تشدد اور سرکاری کام میں رکاوٹ ڈالنے کے الزام میں میاں بیوی سمیت چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق فیسکو ملازمین 29 ہزار 505 روپے کے بقایاجات کی ریکوری کے لیے محمد مہدی کے گھر گئے ، جہاں میٹر کی ادائیگی کی رسید طلب کرنے پر حارث ، اس کی اہلیہ عاصمہ اور دو نامعلوم افراد مبینہ طور پر مشتعل ہوگئے ۔ اورمیٹر اتارنے کی کوشش پر انہوں نے اینٹوں اور ڈنڈوں سے فیسکو ملازم معروف اﷲ گوندل پر حملہ کر کے اسے زخمی کردیا، جبکہ دیگر ملازمین سے ہاتھا پائی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی گئیں واقعے کی اطلاع 15 پر دی گئی، جس کے بعد پولیس نے فیسکو حکام کے استغاثہ پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کردی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...