حاملہ خاتون پرسسرالیوں کا تشدد،حبس بے جا میں رکھا
حاملہ خاتون پرسسرالیوں کا تشدد،حبس بے جا میں رکھا نندوں، ساس اور شوہر نے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا، مقدمہ درج
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سپیریٔر ٹاؤن میں 8 ماہ کی حاملہ خاتون کو شوہر اور سسرالیوں نے مبینہ تشددکا نشانہ بناتے ہوئے کمرے میں بند کرکے حبس بے جا میں رکھا اور بازیاب کروانے کیلئے آنیوالے اہلخانہ کو پسٹل کے زور پرہراساں کرتے رہے ، متاثرہ خاتون اریج احمد کی والدہ نے بتایا کہ اریج کو اس کی نندوں، ساس اور شوہر نے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا، اسی دوران مبینہ طور پرشوہر سعد محبوب نے پسٹل نکال لیا اوراریجن کے بھائی اور والدہ پر بھی حملہ ہوئے ،ملزمان نے انہیں مبینہ طور پر ہراساں کیا، پولیس نے سعد محبوب، سہیل، فریال، ہالہ، عائشہ اور دو نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments