پانچ لٹر پٹرول ڈلوانے کی شرط ختم کرنے پر عملدرآمد نہ ہوسکا
پانچ لٹر پٹرول ڈلوانے کی شرط ختم کرنے پر عملدرآمد نہ ہوسکا ٹوکن ہولڈرز پمپوں کے چکر کاٹنے پر مجبور، بڑی تعدادریلیف سے تاحال محروم
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) وزیراعظم کی پیٹرول ریلیف سکیم کے تحت کم از کم پانچ لیٹر پٹرول ول ڈلوانے کی شرط ختم کرنے کے فیصلے کے باوجود سرگودھا میں اس پر عملدرآمد شروع نہ ہوسکا، ٹوکن ہولڈرز پمپوں کے چکر کاٹنے پر مجبور، بڑی تعداد حکومتی ریلیف سے تاحال محروم ہے ، پمپ مالکان نے نوٹیفکیشن یا باقاعدہ پیغام موصول نہ ہونے کو عملدرآمد میں رکاوٹ قرار دے دیا۔ وزیراعظم کی جانب سے پانچ لیٹر پیٹرول کی لازمی شرط ختم کیے جانے کے باوجود سرگودھا کے متعدد پیٹرول پمپس پر صورتحال جوں کی توں برقرار ہے اور ٹوکن حاصل کرنے والے شہریوں کو مطلوبہ ریلیف نہیں مل رہا۔ پمپ مالکان کا کہنا ہے کہ انہیں تاحال پانچ لیٹر کی شرط ختم کیے جانے سے متعلق کوئی باضابطہ نوٹیفکیشن یا سسٹم پر پیغام موصول نہیں ہوا، جس کے باعث وہ نئے طریقہ کار کے تحت ریلیف فراہم کرنے سے قاصر ہیں۔ دوسری جانب ٹوکن ہولڈرز کا کہنا ہے کہ حکومتی اعلان کے بعد انہیں توقع تھی کہ فوری طور پر ریلیف ملنا شروع ہوجائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments