ترقیاتی و مرمتی منصوبوں نے صورتحال گھمبیر کردی

ترقیاتی و مرمتی منصوبوں نے صورتحال گھمبیر کردی

ترقیاتی و مرمتی منصوبوں نے صورتحال گھمبیر کردی ٹریفک سڑکوں پر رینگتی رہتی،اہم شاہراہوں پر گاڑیوں کا غیر معمولی دباؤ رہنے لگا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) بڑھتی آبادی اور تیزی سے پھیلتے شہری دائرے نے سرگودھا کی اہم شاہراہوں کو ٹریفک کے بڑھتے دباؤ تلے دبا کر رکھ دیا ہے ، ترقیاتی و مرمتی منصوبوں، غیر قانونی وہیکل اسٹینڈز، چنگ چی رکشوں کی بھرمار اور تیز رفتاری نے صورتحال مزید گھمبیر کردی، شہر میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنا اور حادثات کی روک تھام ایک مستقل چیلنج بن کر رہ گئی ہے ، جبکہ بارہا منصوبہ بندی، تجاویز اور اعلانات کے باوجود عملی سطح پر مؤثر اور مستقل حکمت عملی نظر نہ آنے سے شہری مشکلات میں مسلسل اضافہ باعث تشویش بنتا جا رہا ہے شہر سے باہر آنے جانے والی اہم شاہراہوں فیصل آباد روڈ، لاہور روڈ، سلانوالی روڈ، شاہین آباد روڈ، بھلوال روڈ اور خوشاب روڈ پر دن کے بیشتر اوقات مختلف اقسام کی گاڑیوں کا غیر معمولی دباؤ رہنے لگا ہے ، بڑی گاڑیوں کے ساتھ چھوٹی گاڑیوں، رکشوں اور چنگ چی کی بڑھتی تعداد ٹریفک کی روانی کو مزید متاثر کر رہی ہے ، جبکہ شہر کے اندر جاری ترقیاتی اور مرمتی کاموں کے باعث کئی مقامات پر ٹریفک کا رخ متبادل راستوں کی طرف موڑا گیا مگر متبادل راستوں اور اہم شاہراہوں کے اطراف غیر قانونی وہیکل اسٹینڈز نے سڑکوں کی گنجائش کو محدود کر رکھا ہے اور گاڑیوں کی آمدورفت کے ساتھ پارکنگ کا دباؤ بھی بڑھ جاتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...