جوہر آباد کے قبرستانوں میں صفائی ستھرائی کا آپریشن شروع

جوہر آباد کے قبرستانوں میں صفائی ستھرائی کا آپریشن شروع

جوہر آباد کے قبرستانوں میں صفائی ستھرائی کا آپریشن شروع جڑی بوٹیاں اور فاضل مواد تلف ،رسائی کیلئے بنائے گئے راستوں کو کلیئر کر دیا

خوشاب(نمائندہ دُنیا)ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز خوشاب کی ہدایت پر ستھرا پنجاب ایجنسی خوشاب نے جوہر آباد شہر کے قبرستانوں میں صفائی ستھرائی اور دیکھ بھال کا آپریشن شروع کر دیا ۔اتوار کے روز ستھرا پنجاب پروگرام کے عملہ صفائی نے شہر کے مرکزی قبرستان نسیم کالونی میں اگی ہوئی خودرو جھاڑیاں، جڑی بوٹیاں اور فاضل مواد کو تلف کیا اور قبروں تک رسائی کیلئے بنائے گئے راستوں کو کلیئر کر دیا ، ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر کا کہنا تھا کہ قبرستان میں صحت و صفائی کی صورتحال پر توجہ دینا ہماری مذہبی و اخلاقی ذمہ داری ہے جسے پورا کرنے کیلئے ستھرا پنجاب پروگرام کے سٹاف کو متحرک کیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...