آسان ٹیکس سکیم کے خدوخال کیلئے آگاہی نشست کا انعقاد

 آسان ٹیکس سکیم کے خدوخال کیلئے آگاہی نشست کا انعقاد

آسان ٹیکس سکیم کے خدوخال کیلئے آگاہی نشست کا انعقاد آسان ٹیکس سکیم میں رجسٹرڈ تاجروں کو گرین نمبر پلیٹس بھی فراہم کی جا رہی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا کے تاجروں کو ٹیکس نظام میں سہولت دینے کے لیے ایف بی آر کی آسان ٹیکس سکیم کے خدوخال سے آگاہ کرنے کے لیے آگاہی نشست کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف بازاروں اور تجارتی مراکز کے تاجر رہنماؤں نے شرکت کی۔ کمشنر ایف بی آر سرگودھا ریجن عظمت حیات رانجھا، ایڈیشنل کمشنر ظفر اقبال جسر اور دیگر افسران نے شرکا کو سکیم میں شمولیت کے طریقہ کار، ٹیکس ادائیگی اور ریٹرن فائل کرنے کے مراحل کے بارے میں بریفنگ دی۔ ایف بی آر حکام نے بتایا کہ سکیم کا مقصد تاجروں کے لیے ٹیکس نظام کو مزید آسان اور قابل فہم بنانا ہے تاکہ کاروباری افراد سہولت کے ساتھ ٹیکس نظام کا حصہ بن سکیں۔ حکام کے مطابق آسان ٹیکس سکیم میں رجسٹرڈ ہونے والے تاجروں کو گرین نمبر پلیٹس بھی فراہم کی جا رہی ہیں جو ان کی دکانوں پر آویزاں ہوں گی اور سکیم میں شامل تاجروں کی شناخت کے طور پر کام کریں گی۔ ایف بی آر حکام نے تاجر رہنماؤں سے کہا کہ وہ اپنے کاروباری حلقوں میں سکیم کے حوالے سے آگاہی پیدا کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ تاجر اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...