نہری پانی کی باری پر تنازع، 2 ملازمین پر تشدد، مقدمہ
نہری پانی کی باری پر تنازع، 2 ملازمین پر تشدد، مقدمہ پانی بند کرنے کی وجہ پوچھنے پر ملزمان نے ماجد علی اور محمد دلاور کو مارا
سرگودھا (سٹاف رپورٹر ) چک نمبر 45 جنوبی میں نہری پانی کی باری کے تنازع پر دو ملازمین کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میں پانچ نامزد اور ایک نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق محمد صہیب مشتاق نے الزام عائد کیا کہ نہری پانی لگانے کی اس کی باری پر اس نے اپنے ملازمین ماجد علی اور محمد دلاور کو پانی لگانے کیلئے بھیجا۔ وہاں بلقیس بی بی، محمد ندیم، صوبیہ ندیم، محمد اکبر اور ایک نامعلوم شخص مبینہ طور پر پہلے سے موجود تھے اور انہوں نے نہری پانی بند کر رکھا تھا۔درخواست گزار کے مطابق پانی بند کرنے کی وجہ پوچھنے پر ملزمان نے مبینہ طور پر دونوں ملازمین کو تشدد کا نشانہ بنایا اور انہیں پانی لگانے سے روک دیا۔ پولیس نے نامزد ملزمان اور ایک نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments