یونین کونسل دفاتر میں زائد فیس وصولی، کارروائی کا فیصلہ

یونین کونسل دفاتر میں زائد فیس وصولی، کارروائی  کا فیصلہ

سیکرٹریز کی طرف سے کام میں بلاجواز تاخیر، مقررہ فیس سے زائد وصولی کی شکایت پر فوری کارروائی کی جائیگی اور ذمہ دار اہلکار کیخلاف سخت محکمانہ ایکشن لیا جائیگا

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) یونین کونسل دفاتر میں شہریوں کو بروقت سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے محکمہ لوکل گورنمنٹ پنجاب نے مانیٹرنگ کا عمل مزید سخت کرنیکا فیصلہ کرلیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹرز اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرز لوکل گورنمنٹ کو ہدایت کی گئی کہ یونین کونسل سیکرٹریز کی کارکردگی اور سائلین کے مسائل کے ازالے کی باقاعدگی سے نگرانی کی جائے محکمہ کی جانب سے واضح کیا گیا کہ کسی یونین کونسل سیکرٹری کی طرف سے کام میں بلاجواز تاخیر یا مقررہ فیس سے زائد وصولی کی شکایت سامنے آنے پر فوری کارروائی کی جائیگی اور ذمہ دار اہلکار کیخلاف سخت محکمانہ ایکشن لیا جائیگا۔ یونین کونسل سیکرٹریز کو پیدائش، اموات، نکاح سمیت مختلف سرٹیفکیٹس کی مقررہ فیس نمایاں جگہ پر آویزاں کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے تاکہ شہریوں کو فیس سے متعلق مکمل آگاہی حاصل ہو ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...