ریونیو اہداف حاصل کیے جائیں، ڈپٹی کمشنر کی افسران کو ہدایت
ریونیو اہداف حاصل کیے جائیں، ڈپٹی کمشنر کی افسران کو ہدایتافسروں کی کارکردگی بہتر بنانے کے اقدامات کئے جائیں :جہانزیب حسین
خوشاب (نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر کی زیر صدارت ریونیو ریکوری، ماہانہ کارکردگی اور پنجاب لینڈ ریکارڈ سے متعلق امور کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس منعقد ہوا، جس میں چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، لینڈ ریکارڈ سنٹر کی انچارج سحرش، پی ایل آر اے افسر اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں ریونیو ریکوری، رجسٹریوں، فردات، انتقالات، مواضعات کی آن لائن دستیابی، زرعی اراضی کے واٹر ریٹ، کنڈونیشن فیس اور دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خرم حمید اور دیگر افسروں نے وصولیوں، جی پی ایس اور سروے رپورٹس کی بنیاد پر موصول ہونے والی درخواستوں، نئے نوٹیفکیشن کے بعد رجسٹریوں کی پیش رفت اور خسرہ جات سے متعلق امور پر بریفنگ دی۔
ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ چاروں تحصیلوں کے افسران رواں مالی سال کے مقررہ ریونیو اہداف ہر صورت حاصل کریں۔ فیلڈ میں افسروں کی موجودگی، کارکردگی کی مؤثر نگرانی اور ریونیو ریکوری میں بہتری کے لیے ضروری اقدامات یقینی بنائے جائیں۔انہوں نے ریونیو امور میں شفافیت، میرٹ اور قواعد و ضوابط پر عمل درآمد، گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کے اجرا اور عوام کو بروقت سہولیات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ سرکاری امور میں غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ناقص کارکردگی کے حامل پٹواریوں کے خلاف قواعد کے مطابق محکمانہ کارروائی کرنے کی بھی ہدایت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments