سرگودھا کا ماڈل ٹاؤن چڑیا گھر تین سال بعد بھی فعال نہ ہوسکا

سرگودھا کا ماڈل ٹاؤن چڑیا گھر تین سال بعد بھی فعال نہ ہوسکا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) شہریوں کو تفریح کی سہولت فراہم کرنے کے لیے ماڈل ٹاؤن میں قائم کیا جانے والا چڑیا گھر تین سال گزرنے کے باوجود فعال نہ ہوسکا۔

انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث چڑیا گھر کے لیے تعمیر کی گئی عمارتیں بھی خستہ حال ہونا شروع ہوگئی ہیں۔ شہریوں کے مطابق چڑیا گھر کی تعمیر پر خطیر رقم خرچ کی گئی، تاہم جانور نہ ہونے کے باعث منصوبہ عوام کے لیے کھولا نہیں جاسکا۔ دوسری جانب متعلقہ محکمہ کا کہنا ہے کہ چڑیا گھر کے لیے جانور خریدنے کا عمل جاری ہے اور جانوروں کی آمد کے بعد اسے عوام کی تفریح کے لیے کھول دیا جائے گا۔ شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ چڑیا گھر کو فعال کرنے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کو تفریح کی مناسب سہولت میسر آسکے اور تعمیر شدہ عمارتوں کو مزید خستہ حالی سے بچایا جاسکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...