خوشاب : لائیوسٹاک سروسز کا سرپرائز معائنہ، سہولیات کا جائزہ

 خوشاب : لائیوسٹاک سروسز کا سرپرائز معائنہ، سہولیات کا جائزہ

خوشاب : لائیوسٹاک سروسز کا سرپرائز معائنہ، سہولیات کا جائزہ ویٹرنری ہسپتال میں آؤٹ ڈور، ویکسینیشن، مصنوعی نسل کشی کی سہولیات دیکھیں

خوشاب(نمائندہ دُنیا ) سیکریٹری لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب احمد عزیز تارڑ کی خصوصی ہدایات پر ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ایویلیویشن ڈاکٹر عطیہ بخاری نے مانیٹرنگ ٹیم کے ہمراہ ضلع خوشاب کا سرپرائز دورہ کیا۔ دورے کا مقصد فیلڈ میں لائیوسٹاک سروسز کی فراہمی، ریکارڈ کی درستگی، عملے کی کارکردگی اور فارمرز کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا موقع پر جائزہ لینا تھا۔ سول ویٹرنری ہسپتال خوشاب کے معائنے کے دوران آؤٹ ڈور، ویکسینیشن، مصنوعی نسل کشی اور الٹرا سونوگرافی کی سہولیات کا جائزہ لیا گیا جبکہ ریکارڈ کی جانچ کے ساتھ فارمرز سے ٹیلی فونک رابطے کے ذریعے سروسز کے بارے میں فیڈبیک بھی لیا گیا۔ سول ویٹرنری ہسپتال جوہرآباد میں آپریشن تھیٹر کی کارکردگی اور جانوروں کے آپریشنز کا جائزہ لیا گیا۔ مٹھہ ٹوانہ میں موبائل ویٹرنری ہسپتال کی گاڑی اور اس کے ذریعے فراہم کی جانے والی سہولیات کا معائنہ کیا گیا جبکہ قائد آباد اور امیروالہ میں ویٹرنری ہسپتالوں کا دورہ کرکے ریکارڈ چیک کیا گیا اور فارمرز سے ملاقات کی گئی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر لائیوسٹاک سرگودھا ڈویژن ڈاکٹر ساجد اقبال، ڈاکٹر عبدالرزاق،ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر وسیم عباس اور ڈاکٹر محمد عمران سمیت دیگر افسران موجود تھے ۔مانیٹرنگ ٹیم نے متعلقہ افسران و عملے کو سروسز کی مؤثر فراہمی اور ریکارڈ کی باقاعدہ جانچ یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...