بھکر میں ترقیاتی منصوبوں کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت
بھکر میں ترقیاتی منصوبوں کی رفتار تیز کرنے کی ہدایتڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا خصوصی اجلاس ،محکموں کی کارکردگی کا جائزہ
بھکر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا خصوصی اجلاس ممبر صوبائی اسمبلی عامر عنایت خان شہانی کی زیرصدارت ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی، سابق ایم این اے عبدالمجید خان خنان خیل اور متعلقہ صوبائی و وفاقی محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ضلع بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں، عوامی فلاح و بہبود کی سکیموں اور مختلف محکموں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ نے جاری ترقیاتی سکیموں پر بریفنگ دی۔اجلاس میں زیرتعمیر سڑکوں، پائپ لائنز، سیوریج لائنز اور سٹی سیوریج سکیم کے کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے منصوبوں کی رفتار مزید تیز کرنے اور انہیں مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی۔ آرٹس کونسل کے زیرتکمیل کاموں اور دیگر عوامی سہولیات سے متعلق ترقیاتی سکیموں پر بھی غور کیا گیا۔ اجلاس میں بھکر فلڈ بند کے حفاظتی انتظامات اور اس کی مضبوطی کے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ممبر صوبائی اسمبلی عامر عنایت خان شہانی نے کہا کہ تمام ترقیاتی منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ، متعلقہ محکمے منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے کے ساتھ معیار کو ہر صورت یقینی بنائیں۔ ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی نے کہا کہ ضلع بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی مؤثر مانیٹرنگ جاری ہے ۔ متعلقہ افسران منصوبوں کی باقاعدگی سے نگرانی کریں ۔اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت و معیاری تکمیل یقینی بنائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments