مونجی کی کٹائی کا سیزن شروع، سموگ کے خدشات بڑھ گئے
موٹر وے سے ملحقہ دیہات میں حکام نے ضلعی انتظامیہ سے رجوع کر لیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا ریجن کے بعض علاقوں میں مونجی کی کٹائی کا سیزن شروع ہو چکا ہے ، کاشتکاروں کی جانب سے مونجی کاٹ کر کھیتوں میں بچ جانے والی اس کی پرالی کو روٹر سے تلف کرنے کی بجائے کھیتوں میں ہی آگ لگا کر جلا نے کے باعث ضلع میں سموگ کے خدشات بڑھ گئے ہیں ، بالخصوص موٹر وے سے ملحقہ دیہات میں صورتحال گھمبیر ہونے پر حکام نے ضلعی انتظامیہ سے رجوع کر لیا ہے ،اس ضمن میں موٹر وے حکام کی جانب سے ضلعی افسران کو صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے اس کے فوری تدارک کیلئے ہنگامی اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے تاکہ سموگ کے خدشات کم کرنے کے ساتھ ساتھ ممکنہ حادثات کی روک تھام بھی یقینی بنائی جا سکے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments