ہیڈماسٹر محمد وقاص کو ہیرو ٹیچر ایوارڈ سے نوازا گیا
بھیرہ(نامہ نگار)بچوں کی تعلیم و تدریس میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول پنڈی کوٹ کے ہیڈماسٹر محمد وقاص کو ہیرو ٹیچر ایوارڈ سے نوازا گیا ہے یہ اعزاز ان کی بہترین کارکردگی اور شعبئہ تعلیم سے وابستگی کے اعتراف کے طور پر دیا گیا۔
اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر ابو بکر صدیق اور محکمہ تعلیم سے وابستہ دیگر افسران اور معززین نے ان کی تدریسی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی۔ ہیرو ٹیچر ایوارڈ حاصل کرنے والے استاد محمد وقاص نے اس اعزاز کو اپنے لیے باعثِ فخر قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایوارڈ صرف ان کی ذات کا اعزاز نہیں بلکہ پورے سکول، اساتذہ اور طلبہ کی مشترکہ کامیابی ہے اور وہ آئندہ بھی طلبہ کا تعلیمی معیار بلند کرنے اور اپنے فرائض مزید محنت، خلوص اور لگن سے انجام دینے کے لیے کوشاں رہیں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments