مڈھ رانجھا میں غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں کی بھرمار
مڈھ رانجھا(نمائندہ دُنیا)مڈھ رانجھاغیر قانونی پٹرول ایجنسیوں کی بھرمار ،شہریوں کیلئے خطرات منڈلانے لگے۔
مڈھ رانجھا او رگردونواح میں جگہ جگہ غیر قانونی آئل، پیٹرول ایجنسیوں کی بھرمار سے شہریوں کے سروں پر ہمہ وقت خطرات منڈلانے لگے۔ جگہ جگہ دوکانوں میں ڈرم ٹینکی کیساتھ مشین اٹیچ کرکے پٹرول ایجنسیاں قائم کی گئی ہیں۔ جن کے پاس نہ توحادثاتی صورت میں آگ بجھانے والے آلات ہیں اور نہ ہی دیگر حفاظتی سامان جس کی وجہ سے کسی بھی ناگہانی اورحادثاتی صورت حال میں کوئی بڑاناخوشگوار واقعہ یاحادثہ رونما ہوسکتا ہے ۔ اُسکے ساتھ ساتھ یہ ایجنسی مالکان ریٹ زیادہ اور پیمانہ میں کمی کرکے شہریوں کو لوٹ رہے ہیں ۔ شہریوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ ان غیر قانونی آئل ایجنسیوں کی بھرمار کے خلاف فوری طور پر کریک ڈاؤن کیا جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments