بد ترین لوڈ شیڈنگ انتہائی کم وولٹیج اور بھاری بل
فاروقہ/سرگودھا (نمائندہ دنیا) فاروقہ اور گردونواح میں بد ترین لوڈ شیڈنگ انتہائی کم وولٹیج اور بجلی کے بھاری بلوں نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی۔
پیدائشی مسلم لیگی بھی پریشان فاروقہ اور گردونواح میں بد ترین غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ایک دفعہ بجلی بند ہوتے ہی کئی کئی گھنٹوں بعد برقی رو بحال ہوتی ہے اس دوران شہری وولٹیج انتہائی کم ہونے کا دہرا عذاب جھیلنے پر مجبور ہیں۔ رات کے اوقات میں بجلی بند ہوتے ہی مچھر یلغار کر دیتے ہیں جسکی وجہ سے بچوں میں ملیریا کی وبا پھیل رہی ہے جبکہ بجلی کے بلوں میں ہر روز اضافہ ہو رہا ہے اس صورتحال سے اپنے آپ کو پیدائشی مسلم لیگی کہلوانے والے بھی ن لیگ سے متنفر ہو رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments