تھیلیسیمیا مریضوں کیلئے فری بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد
یہ کیمپ معروف فلاحی ادارے \'سندس فاؤنڈیشن\' کے اشتراک سے لگایا گیا
میانی) نامہ نگار)میانی میں وفاقی وزیر مملکت برائے صحت ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ اور صوبائی وزیر مواصلات کے ڈیرے پر تھیلیسیمیا کے مریضوں کی مدد کے لیے ایک عظیم الشان فری بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ یہ کیمپ \'سندس فاؤنڈیشن\' کے اشتراک سے لگایا گیا، جس کی براہِ راست نگرانی ایس پی انویسٹی گیشن سرگودھا عمران عباس چدھڑ، ملک سکندر مسعود بھرتھ اور ملک سفیان بھرتھ نے کی اس نیک اور فلاحی کام میں حصہ لینے کے لیے مقامی شہریوں، نوجوانوں اور سماجی شخصیات کی کثیر تعداد نے کیمپ کا رخ کیا اور تھیلیسیمیا جیسی موذی بیماری سے لڑنے والے معصوم بچوں کے لیے دل کھول کر خون کے عطیات دیے۔ کیمپ میں سندس فاؤنڈیشن کی ماہر طبی ٹیم نے تمام تر جدید اور محفوظ طبی سہولیات کے ساتھ خون جمع کیا اس موقع پر بلڈ کیمپ کا دورہ کرنے والے مقامی صحافیوں اور میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے ایس پی انویسٹی گیشن سرگودھا عمران عباس چدھڑ اور ملک سفیان بھرتھ نے کہا کہ \"خون کا ایک عطیہ کسی معصوم بچے کی زندگی کا چراغ بجھنے سے بچا سکتا ہے ۔ تھیلیسیمیا کے مریض بچے ہم سب کی خصوصی توجہ اور شفقت کے طلب گار ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments