ایل پی جی کی قیمتوں نے بھی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا

ایل پی جی کی قیمتوں نے بھی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا

سرکاری نرخ پر فروخت یقینی بنانے کے لیے انتظامیہ کہیں دکھائی نہیں دے رہی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ کے ساتھ موسم سرما کی آمد سے قبل ایل پی جی گیس کی قیمتوں نے بھی شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا، بعض علاقوں میں ایل پی جی 500 روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگی ہے جبکہ سرکاری نرخ پر گیس کی فروخت یقینی بنانے کے لیے مقررہ انتظامیہ کہیں دکھائی نہیں دے رہی۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ دکاندار اپنی مرضی کے نرخ مقرر کرکے من مانے پیسے وصول کر رہے ہیں، سرکاری ریٹ پوچھنے والا کوئی نہیں اور ایل پی جی کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے دعوے عملی اقدامات سے محروم دکھائی دیتے ہیں۔ دوسری جانب سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی ایل پی جی کی طلب میں اضافے کا امکان ہے ، ایسے میں موجودہ قیمتیں برقرار رہیں یا مزید اضافہ ہوا تو کم آمدن والے خاندانوں کے لیے گھریلو چولہا جلانا بھی مشکل ہوجائے گا۔ شہریوں کے مطابق سوئی گیس پہلے ہی کئی علاقوں میں مطلوبہ پریشر کے ساتھ دستیاب نہیں، جس کے باعث گھریلو صارفین متبادل کے طور پر ایل پی جی خریدنے پر مجبور ہیں، مگر اب یہی متبادل بھی ان کی قوتِ خرید سے باہر ہوتا جا رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...