سالانہ سپورٹس گالا کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب فٹبال گراؤنڈ میں منعقد

سالانہ سپورٹس گالا کی رنگا رنگ افتتاحی  تقریب فٹبال گراؤنڈ میں منعقد

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سرگودھا میڈیکل کالج کے زیر اہتمام سالانہ سپورٹس گالا کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب فٹبال گراؤنڈ میں ہوئی۔ تقریب کی صدارت پرنسپل میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر وارث فاروق نے کی۔۔۔

 جبکہ ممبر قومی اسمبلی ارم حامد حمید، سابق ممبر قومی اسمبلی و وزیراعظم کے معاون خصوصی چوہدری حامد حمید، ممبران صوبائی اسمبلی چیئرمین زکوٰۃ و عشر کمیٹی رانا منور غوث، میاں اکرام الحق اور سیاسی رہنما و سابق ایم پی اے چوہدری عبدالرزاق ڈھلوں سمیت دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔تقریب میں میڈیکل کالج کے طلبہ و طالبات نے رنگا رنگ لباس زیب تن کرکے شاندار پرفارمنسز پیش کیں اور حاضرین سے بھرپور داد وصول کی۔ مختلف ٹیموں کی جانب سے مارچ پاسٹ بھی کیا گیا، جبکہ طلبہ نے اپنی اپنی ٹیموں کے حق میں نعرے لگا کر جوش و خروش کا اظہار کیا۔سالانہ سپورٹس گالا کے دوران طلبہ و طالبات کے درمیان کرکٹ، فٹبال، باسکٹ بال، والی بال، ٹیبل ٹینس اور بیڈمنٹن کے مقابلے منعقد کیے جا رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...