آئی جی پنجاب رائو عبدالکریم کی آج سرگودھا آمد متوقع
آئی جی پنجاب رائو عبدالکریم کی آج سرگودھا آمد متوقع دورے کے انتظامات کے سلسلے میں متعلقہ مقامات پر انتظامی امور کو حتمی شکل دی جا رہی ہے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) آئی جی پنجاب پولیس راؤ عبدالکریم کی آج 20 اکتوبر کو ایک روزہ دورے پر سرگودھا آمد متوقع ہے ، جس کے پیش نظر دن بھر تیاریوں کا سلسلہ جاری رہا۔ دورے کے دوران آئی جی پنجاب ٹریفک پولیس کی نئی عمارت کا افتتاح کریں گے جبکہ پولیس لائنز سرگودھا میں پولیس ملازمین کے دربار سے خطاب بھی کریں گے ۔ دورے کے انتظامات کے سلسلے میں متعلقہ مقامات پر تیاریوں اور انتظامی امور کو حتمی شکل دی جا رہی ہے ۔ آئی جی پنجاب کی آمد کے موقع پر پولیس افسران اور اہلکاروں کی شرکت متوقع ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments