حکمرانوں کے پاس عوامی فلاح کا کوئی ایجنڈا نہیں ، ممتاز کاہلوں

حکمرانوں کے پاس عوامی فلاح کا کوئی ایجنڈا نہیں ، ممتاز کاہلوں

حکمرانوں کے پاس عوامی فلاح کا کوئی ایجنڈا نہیں ، ممتاز کاہلوں بیوروکریسی کو نوازنے کے لیے گاڑیاں اور قیمتی تحائف دیے جا رہے ہیں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) بیوروکریسی کے سر پر حکومت کرنے والے اب ان کو نوازنے کے لیے ایک تحفے دینے جا رہے ہیں اور یہ رقم پٹرول لیوی کی مد میں غریب موٹر سائیکل سواروں سے وصول کی جا رہی ہے کیونکہ 47 فارم پر آنے والے ان حکمرانوں کے پاس عوامی فلاح و بہبود کا کوئی ایجنڈا نہیں سوائے لوٹ مار کے یہی وجہ ہے کہ آج پاکستان کا بچہ بچہ قرض میں دبتا جا رہا ہے سابق ٹکٹ ہولڈر پی ٹی آئی عبداﷲ ممتاز کاہلوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان قرضوں کی دلدل میں دھنسا ہوا ہے جبکہ ہمارے ملک میں گندم کا بحران جنم لینے جا رہا ہے بیوروکریسی کو نوازنے کے لیے گاڑیاں اور قیمتی تحائف دیے جا رہے ہیں وزیراعلی 11 روپے کی لاگت سے جہاز خریدنے میں لگی ہے جبکہ غریب روٹی کے لیے ترس رہا ہے آٹا ملک سے نایاب ہوتا جا رہا ہے اور اس ملک میں آٹے کا بحران آنے والا ہے اپنوں کو نوازنے کے لیے اب گندم پر سبسڈی دی جائے گی تاکہ ان لوگوں کو نوازا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...