ضلعی حکومتوں سے کیش بیلنس ،آمدن وغیرہ کی تفصیلات طلب
ضلعی حکومتوں سے کیش بیلنس ،آمدن وغیرہ کی تفصیلات طلب مالی سال کے تحت بجٹ اور مالی صورتحال پر نظر ثانی کیلئے اقدامات شروع
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) حکومت کی جانب سے ضلعی حکومتوں سے کیش بیلنس، لائبلٹیز ،آمدن وغیرہ کی تفصیلات طلب کر لی گئیں ذرائع کے مطابق آمدن اور اخراجات میں توازن پیدا کرنے کی تمام کوششوں کی ناکامی کے بعد صوبائی حکومت کی طرف سے ملنے والے پراونشیل فنانس کمیشن (پی ایف سی شیئرز) کے از سر نو تعین ، موجودہ مالی سال کے تحت بجٹ اور مالی صورتحال پر نظر ثانی کیلئے اقدامات شروع کر دیئے ہیں،گزشتہ روز فنانس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی طرف سے سرگودھا سمیت دیگر اضلاع کے ضلعی سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ ضلعی حکومت کے تحت کیش بیلنس، لائبلٹیز ،آمدن وغیرہ کی تفصیلات فوری طور پر ارسال کرتے ہوئے اس ضمن میں فوکل پرسن مقرر کئے جائیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments