غیر قانونی پارکنگ سٹینڈ ز وبال جان بن کر رہ گئے

غیر قانونی پارکنگ سٹینڈ ز وبال جان بن کر رہ گئے

غیر قانونی پارکنگ سٹینڈ ز وبال جان بن کر رہ گئے یونیورسٹی مین گیٹ کے سامنے اوور ہیڈ ج یا انڈر پاس بنایا جائے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) یونیورسٹی روڈ پر مین گیٹ کے سامنے اوور ہیڈ برج کی تعمیر میں مسلسل تاخیرکے علاوہ مختلف مقامات پر قائم غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈ ز ختم کرنے کی بجائے انتظامیہ کی ڈنک ٹپاؤ پالیسی شہریوں کیلئے وبال جان بن کر رہ گئی ہے ،ذرائع کے مطابق ابھی تک یہ طے نہیں ہو سکا کہ یونیورسٹی مین گیٹ کے سامنے اوور ہیڈ ج یا انڈر پاس بنایا جائے ؟اس ضمن میں یونیورسٹی حکام متعدد مرتبہ ضلعی حکومت کو لکھ چکے ہیں مگر لگ بھگ چار سال گزرنے کے باوجود ابھی کاغذی کاروائی میں ہی یہ منصوبہ چل رہا ہے ، اسی طرح انتظامیہ نے یونیورسٹی کے سامنے اوراس روڈ پر قائم نجی اداروں کی غیر قانونی پارکنگ ختم کرنے کی بجائے مختلف اقدامات اٹھائے مگر ناقص حکمت عملی کے باعث صورتحال مزید گھمبیر ہوتی جا رہی ہے بالخصوص چھٹی کے اقات میں گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگنے سے ٹریفک جام رہنا معمول ہے ،اوریونیورسٹی روڈ کے دونوں اطراف کے مکینوں سمیت آمدورفت رکھنے والے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کررہا ہے ان کا کہنا ہے کہ راستے بند ہونے کے باعث مشکلات پہلے سے بڑھی ہیں،جو کہ ناقص منصوبہ بندی کا نتیجہ ہے ،اربا ب اختیار اس مسئلہ کے حل کیلئے مناسب حکمت عملی اپنائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...