عوامی نمائندگی کا اصل مقصد لوگوں کی خدمت، اﷲ بھٹی
عوامی نمائندگی کا اصل مقصد لوگوں کی خدمت، اﷲ بھٹی ترقیاتی ضروریات کو متعلقہ فورمز پر مؤثر انداز میں اجاگر کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) معروف سیاسی و سماجی رہنما چوہدری قدرت اﷲ بھٹی نے کہا ہے کہ عوامی نمائندگی کا اصل مقصد لوگوں کے مسائل حل کرنا، عوام اور حکومت کے درمیان رابطے کو مضبوط بنانا اور علاقے کی تعمیر و ترقی کے لیے مؤثر کردار ادا کرنا ہے ،سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری چوہدری حامد حمید نے سیاسی و عوامی میدان میں اپنا ایک مقام بنایا ہے ، جبکہ ارم حامد کی پارلیمانی ذمہ داریاں بھی عوامی مسائل کی نشاندہی اور ان کے حل کے حوالے سے اہمیت رکھتی ہیں۔ سرگودھا کی ترقی، بنیادی سہولیات کی فراہمی، نوجوانوں کے لیے بہتر مواقع اور عوامی مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اور مسلسل کوششوں کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ چوہدری حامد حمید اور ارم حامد عوامی رابطوں کو مزید مضبوط بناتے ہوئے علاقے کے مسائل کے حل اور ترقیاتی ضروریات کو متعلقہ فورمز پر مؤثر انداز میں اجاگر کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments