بھاگٹانوالہ پولیس کا کریک ڈاؤن، مزید 2 ملزم گرفتار شراب اور ناجائز اسلحہ برآمد
بھاگٹانوالہ ( نمائندہ دنیا) تھانہ بھاگٹانوالہ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مزید دو ملزمان کو گرفتار کر کے ایک ملزم کے قبضے سے 20 لیٹر شراب جبکہ دوسرے سے 30 بور پسٹل برآمد کر لیا۔
پولیس نے گرفتار ملزمان تنویر اور عدنان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔ایس ایچ او تھانہ بھاگٹانوالہ اسامہ اسد نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی اور گرفتار ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لا کر قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی.
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments