علی پور سیداں میں گھر سے آئی فون، گھڑی اور نقدی چوری

 علی پور سیداں میں گھر سے آئی فون، گھڑی اور نقدی چوری

علی پور سیداں میں گھر سے آئی فون، گھڑی اور نقدی چوری گھر والے شادی پر گئے تھے کہ چور سیف کا لاک کھول چیزیں لے گئے

بھیرہ(نامہ نگار)علی پور سیداں میں نامعلوم چور گھر کا دروازہ توڑ کر داخل ہو گئے اور سیف کا لاک کھول کر آئی فون، گھڑی اور نقدی چوری کرکے فرار ہو گئے ۔ مسروقہ سامان کی مالیت تقریباً 4 لاکھ روپے بتائی گئی ہے ۔تحصیل بار بھیرہ کے رکن سید حسن رضا ایڈووکیٹ نے بھیرہ پولیس کو دی گئی درخواست میں بتایا کہ وہ گزشتہ رات اہل خانہ کے ہمراہ شادی کی تقریب میں گئے ہوئے تھے کہ اس دوران نامعلوم چور گھر کا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے اور سیف کا لاک کھول کر 3 لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کا آئی فون، 30 ہزار روپے مالیت کی گھڑی اور 7 ہزار روپے نقدی چوری کرکے فرار ہو گئے ۔  

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...