چاؤوال سے 40 سالہ شخص کی لاش برآمد ، جسم پر تشدد کے نشانات

 چاؤوال سے 40 سالہ شخص کی لاش برآمد ، جسم پر تشدد کے نشانات

چاؤوال سے 40 سالہ شخص کی لاش برآمد ، جسم پر تشدد کے نشانات ممتاز نشے کا عادی تھا اور کافی دنوں سے گھر سے غائب تھا، ابتدائی تحقیقات

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) نواحی علاقے چاؤوال سے 40 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے ، جس کی شناخت ممتاز ولد امیر کے نام سے ہوئی ہے ۔ اطلاع ملنے پر کوٹ مومن پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی۔ پولیس کے مطابق متوفی کے گھٹنے پر زخم کا نشان موجود ہے ، تاہم جسم پر تشدد کے دیگر واضح نشانات نہیں ملے ۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ممتاز نشے کا عادی تھا اور کافی دنوں سے گھر سے غائب تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ موت کی اصل وجہ معلوم کرنے کے لیے لاش کا پوسٹ مارٹم کروایا جا رہا ہے ، جس کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد مزید حقائق واضح ہوں گے ۔ واقعے کے حوالے سے مزید قانونی کارروائی جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...