سرکاری سکولوں کی صورتحال غیر تسلی بخش قرار تعلیمی درجہ بندی مزید گرنے کا خدشہ

سرکاری سکولوں کی صورتحال غیر  تسلی بخش قرار تعلیمی درجہ بندی مزید گرنے کا خدشہ

سرکاری سکولوں کی صورتحال غیر تسلی بخش قرار تعلیمی درجہ بندی مزید گرنے کا خدشہ بنیادی سہولیات کی کمی، طلبہ کو مفت درسی کتب کی عدم فراہمی، فروغ تعلیم فنڈز میں مبینہ بے ضابطگیوں، عملے کی غیر حاضری اور صفائی سمیت متعدد مسائل کی نشاندہی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)موسم گرما کی تعطیلات کے بعد تعلیمی سرگرمیاں بحال ہونے سے اب تک سرکاری سکولوں کی مجموعی صورتحال غیر تسلی بخش قرار دے دی گئی، جس کے باعث ضلع سرگودھا کی تعلیمی درجہ بندی مزید گرنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے ۔ مانیٹرنگ اعدادوشمار نے سرکاری تعلیمی اداروں میں بنیادی سہولیات کی کمی، طلبہ کو مفت درسی کتب کی عدم فراہمی، فروغ تعلیم فنڈز میں مبینہ بے ضابطگیوں، عملے کی غیر حاضری اور صفائی و تحفظ کے انتظامات سمیت متعدد سنگین مسائل کی نشاندہی کی ہے ۔ جس کے مطابق مانیٹرنگ ٹیموں نے اس عرصے کے دوران 938 بوائز اور 1,179 گرلز سکولوں کا معائنہ کیا، جہاں حکومتی ہدایات کے باوجود 60 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات رواں سال بھی مفت درسی کتب سے محروم پائے گئے ۔ بچوں کو بنیادی تعلیمی ضرورت کے طور پر کتابیں فراہم نہ کیے جانے کا معاملہ تعلیمی نظام کی کارکردگی پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے ، مجموعی طور پر 2,117 سکولوں میں سے صرف 1,026 کی عمارتوں کو تسلی بخش قرار دیا گیا، جبکہ باقی سکولوں کی عمارتیں اوسط درجے کی پائی گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...