شیر شاہ سوری روڈ ، آبادی اور قبرستان بھی پانی سے کٹاو کا شکار
گیاقدیمی شیر شاہ سوری روڈ کے مکمل دریا برد ہونے کا خطرہ پیدا ہو چکا ہے
میانوالی (نامہ نگار)نواحی علاقہ علووالی ڈھنگانہ میں دریائے سندھ کے چشمہ بیراج کے پانی سے کٹاو جاری شیر شاہ سوری روڈ ، آبادی اور قبرستان بھی پانی سے کٹاو کا شکار ہو گیاقدیمی شیر شاہ سوری روڈ کے مکمل دریا برد ہونے کا خطرہ پیدا ہو چکا ہے معلوم ہوا ہے کہ سیلابی سیزن میں جب دریا پانی کے تیز بہاو اور کٹاو سے عروج پر ہوتا ہے اور کٹاو تیزی سے نقصان کر رہا ہوتا ہے تو عوامی احتجاج پر نئے بڑے بند کے بنانے کا تھوڑا کام شروع ہو جاتا ہے تاہم جونہی سیلاب ختم ہوتا ہے تو کام بھی ٹھپ ہو جاتا ہے حالیہ کٹاو کو دیکھ کر یہاں حفاظتی بند بنانے کا کام شروع کر دیا گیا تھا تاہم جونہی یہاں سیلاب ختم ہوا پانی پیچھے ہٹنے سے کٹاو بھی کم ہوا تو نئے بند بنانے والا ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ عملہ اور ٹھیکدار غائب ہو گیا کام اب بند ہے تاہم جونہی اگلی بار میں سیلابی سیزن شروع ہوتے ہی پھر بند بنانے کا کام شروع ہو گا اور اس دوران سیلاب میں ہی کام کرنے سے پتھر پانی کے ساتھ بہہ جائے گا اور حکومت کا کروڑوں روپے کا نقصان ہو گا اہل علاقہ کی انتظامیہ سے حالیہ موزوں سیزن میں فوری بند بنانے کی اپیل کی گئی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments