شہریوں کو نزلہ، زکام سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر کی ہدایت

شہریوں کو نزلہ، زکام سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر کی ہدایت

گرم لباس پہننا متوازن غذا استعمال کرنا اور پانی پینا بے حد ضروری ہے

خوشاب(نمائندہ دُنیا)ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پریوینٹو سروسز خوشاب ڈاکٹر راؤ گلزار یوسف نے موسم سرما کی آمد کے پیش نظر شہریوں کو نزلہ، زکام، فلو، نمونیا اور سانس کی دیگر بیماریوں سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے ، ضلعی دفتر صحت جوہر آباد میں میڈیا نبمائن دوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا سرد موسم میں بالخصوص بچوں، بزرگوں اور کمزور قوت مدافعت رکھنے والے افراد کو زیادہ احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے ۔گرم لباس پہننا ہاتھوں کی صفائی کا خیال رکھنا متوازن غذا استعمال کرنا اور مناسب مقدار میں پانی پینا بے حد ضروری ہے انہوں نے کھانستے اور چھینکتے وقت منہ اور ناک ڈھانپنے اور گھروں میں ہوا کی مناسب آمدورفت برقرار رکھنے پر بھی زور دیا۔ انہوں کہا کہ تیز بخار، مسلسل کھانسی، سینے میں جکڑن اور سانس لینے میں دشواری جیسی علامات کو کسی بھی صورت میں نظرانداز نہ کیا جائے اور فوری طبی مشورہ حاصل کیا جائے ۔انہوں نے سردی سے بچاؤ کے لیے بچوں اور بزرگوں کا خصوصی خیال رکھنے اور بند کمروں میں کوئلہ یا دیگر ایندھن جلانے سے گریز کرنے کی ہدایت بھی کی کیونکہ اس سے زہریلی گیس پیدا ہونے کا خطرہ ہوتا ہے انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ موسم سرما میں صحت و صفائی کے اصولوں پر عمل کریں۔ فلو سے بچاؤ کی ویکسین کے لیے طبی مشورہ لیں اور بیماری کی صورت میں خود علاج کے بجائے بروقت طبی امداد حاصل کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...