مجاہد کالونی ،ملت پارک مسائل کی دلدل میں دھنستی جا رہیں
گلیوں میں جانوروں کی موجودگی، صفائی ستھرائی کے مسائل سے علاقہ مکینوں کومشکلات
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) قاضی ٹاؤن ،مجاہد کالونی ،ملت پارک اور ان کے گردونواح کی آبادیاں مبینہ طور پر متعلقہ انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث مسائل کی دلدل میں دھنستی جا رہی ہیں، جہاں رہائشی علاقوں میں جگہ جگہ قائم جانوروں کے باڑوں نے شہریوں کی روزمرہ زندگی اجیرن بنا دی ہے ، گلیوں اور گزرگاہوں میں جانوروں کی موجودگی، باڑوں کے باعث راستوں میں پیدا ہونے والی رکاوٹوں اور صفائی ستھرائی کے مسائل سے علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ، جبکہ پیدل چلنے والوں اور دیگر شہریوں کے لیے آمدورفت بھی دشوار ہوتی جا رہی ہے ۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ رہائشی آبادیوں میں اس طرح جانوروں کے باڑے قائم ہونے سے نہ صرف معمولات زندگی متاثر ہو رہے ہیں بلکہ گندگی، بدبو اور راستوں کی بندش جیسے مسائل بھی جنم لے رہے ہیں، اس کے باوجود متعلقہ بلدیاتی ادارے ان باڑوں کے خلاف مؤثر کارروائی کرنے سے گریزاں دکھائی دیتے ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ شکایات کے باوجود عملی اقدامات نہ ہونے سے باڑوں کے مالکان کو کھلی چھوٹ ملنے کا تاثر پیدا ہو رہا ہے ، جبکہ عام شہری اپنے ہی علاقے میں آزادانہ آمدورفت کے لیے مشکلات برداشت کرنے پر مجبور ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments