ادویات کی تیاری ،سائنسی طریقوں کے استعمال پر ورکشاپ
مصنوعی ذہانت کے ذریعے طبی تحقیق میں سامنے آنے والے امکانات پر تبادلہ خیال
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) یونیورسٹی آف سرگودھا میں پروٹین کی ساخت اور خصوصیات کو ضرورت کے مطابق ڈھالنے ، بیماریوں کی تشخیص وعلاج اور نئی ادویات کی تیاری میں جدید سائنسی طریقوں کے استعمال پر ایک روزہ تربیتی ورکشاپ ہوئی، جس میں ماہرین نے پروٹین انجینئرنگ اور مصنوعی ذہانت کے ذریعے طبی تحقیق میں سامنے آنے والے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔ورکشاپ کا اہتمام انسٹیٹیوٹ آف کیمسٹری نے پاکستان اکیڈمی آف سائنسز کے پنجاب چیپٹر اور پاکستان سوسائٹی فار بائیوکیمسٹری اینڈ مالیکیولر بائیولوجی کے اشتراک سے کیا۔ افتتاحی تقریب میں وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا پروفیسر ڈاکٹر تصور حیات (ستارہ امتیاز، ہلال امتیاز، تمغہ امتیاز) نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔وائس چانسلر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایسی علمی سرگرمیاں مختلف شعبوں کے ماہرین کو اپنے خیالات اور تجربات کے تبادلے کا موقع فراہم کرتی ہیں۔ جس سے تحقیق کے نئے راستے کھلتے ہیں اور پیچیدہ سائنسی مسائل کے حل کے لیے مشترکہ کوششوں کو فروغ ملتا ہے ۔ ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف کیمسٹری پروفیسر ڈاکٹر محمد شیر نے پروٹین انجینئرنگ کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اس علم کی مدد سے مخصوص ضروریات کے مطابق پروٹین تیار کیے جا سکتے ہیں
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments