فیروز خان نون پارک میں ڈائریکشن بورڈ نصب
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پارکس میں عوامی سہولت و راہنمائی کیلئے حقیقی اقدامات، فیروز خان نون پارک میں ڈائریکشن بورڈ نصب کر دیٔے گئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن، اہم ڈی ہارٹیکلچر ایجنسی کی ہدایات کے مطابق سرگودھا کے پارکس کو عوامی امنگوں کا عکاس بنانے اور جملہ سہولیات کی فراہمی کے حوالہ سے ہر ممکنہ اقدامات کئے جا رہے ہیں، پارکس کو نئی جہت سے ہم کنار کرنے کیلئے ڈائریکٹر ہارٹیکلچر اینڈ انجینئرنگ شہباز احمد سندھو نے مختلف پارکس کا دورہ کیا اور وہاں مزید سہولیات کی فراہمی کے حوالہ سے ہدایات جاری کیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments