سفید چھڑی خود مختاری اور محفوظ نقل و حرکت کی علامت
نابینا افراد کی صلاحیتوں کے کردار کو اجاگر کرنے کے لیے تقاریر اور نغمے بھی پیش
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سفید چھڑی خود مختاری اور محفوظ نقل و حرکت کی علامت ہے سرگودھا میں یوم تحفظ سفید چھڑی کے سلسلہ میں پر وقار تقریب منعقد کی گئی تقریب میں سرگودھا ڈویژن بھر سے نابینا ممبران ، سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ معزز مہمانان گرامی نے شرکت کی ا س موقع پر سفید چھڑی کی اہمیت نابینا افرادکی خود مختاری محفوظ نقل و حرکت اور معاشرے میں ان کی موثر شمولیت کو اجاگر کیا گیا تقریب کی صدارت نیشنل ایسوسی ایشن آف دی بلائنڈ سرگودھا ڈویژن کی صدر مس خالدہ امجد نے کی تقریب کے دوران نابینا افراد کی صلاحیتوں، خود اعتمادی اور عملی زندگی میں ان کے کردار کو اجاگر کرنے کے لیے تقاریر اور نغمے بھی پیش کیئے گئے جنہیں شرکاء نے سراہا ان سر گرمیوں کا مقصد معاشرے میں نابینا افراد کے بارے میں مثبت سوچ کو فروغ دینا اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا تھا مقررین نے اپنے خطابات میں کہا کہ سفید چھڑی نابینا افراد کے لیے محض ایک معاون آلہ نہیں بلکہ آزادی خود اعتمادی محفوظ سفر اور با وقار زندگی کی علامت ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments