ایل پی جی گیس کی قیمت میں راتوں رات50روپے کلو اضافہ

ایل  پی  جی  گیس  کی  قیمت  میں  راتوں  رات50روپے  کلو  اضافہ

قیمت 550 روپے تک پہنچ گئی، پہلے 6 ہزار 500 میں فروخت ہونے والا گیس سلنڈر اب 7 ہزار 800 روپے میں فروخت کیا جا رہا ، صارفین میں شدید تشویش مہنگائی کے ہاتھوں پہلے ہی پریشان عوام کے لیے کھانا پکانا بھی مشکل ، ایسے میں گیس کی قیمت میں اضافہ غریب اور متوسط طبقے کے لیے ناقابلِ برداشت بوجھ بن گیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا میں ایل پی جی گیس کی قیمت میں راتوں رات 50 روپے فی کلو اضافہ، قیمت 550 روپے تک پہنچ گئی، گھریلو صارفین پر مہنگائی کا ایک اور بم گرا دیا گیا۔سرگودھا شہر اور گردونواح میں ایل پی جی سلنڈر گیس کی قیمت میں اچانک 50 روپے فی کلو اضافے نے شہریوں کے گھریلو بجٹ کو بری طرح متاثر کر دیا ہے ، ذرائع کے مطابق قیمت 500 روپے سے بڑھا کر 550 روپے فی کلو کر دی گئی ہے ، جبکہ پہلے 6 ہزار 500 روپے میں فروخت ہونے والا گیس سلنڈر اب اچانک 7 ہزار 800 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے ، جس سے صارفین میں شدید تشویش اور غم و غصہ پایا جا رہا ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے ہاتھوں پہلے ہی پریشان عوام کے لیے کھانا پکانا بھی مشکل ہوتا جا رہا ہے ، ایسے میں گیس کی قیمت میں من مانا اضافہ غریب اور متوسط طبقے کے لیے ناقابلِ برداشت بوجھ بن گیا ہے ۔ آخر راتوں رات قیمتوں میں اتنا بڑا اضافہ کس قانون اور جواز کے تحت کیا گیا، اور متعلقہ ادارے گیس فروخت کرنے والوں سے سرکاری نرخوں پر عمل درآمد کیوں نہیں کرا رہے ؟ شہریوں نے وزیراعظم شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ ایل پی جی کی قیمت میں اچانک اضافے کا فوری نوٹس لیا جائے ، قیمتوں میں اضافے کی وجوہات سامنے لائی جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...