ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوشل سروسز کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوشل سروسز کا  تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوشل سروسز ارشد احمد وٹو نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھاگٹانوالہ، آر ایچ سی چک نمبر 90 جنوبی، آر ایچ سی 71 جنوبی اور ار ایچ سی 75 جنوبی کا دورہ کیا۔

انہوں نے طبی عملے کی حاضری چیک کی اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی اور علاج معالجے کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے صحت کے شعبے میں جاری حکومتی اقدامات پر عملدرآمد کا بھی معائینہ کیا اور جائزہ لیا کہ عوام کو علاج معالجے کی سہولیات کس حد تک میسر ہیں۔ ارشد احمد وٹو نے مراکز صحت میں طبی خدمات کی فراہمی اور انتظامی امور کا جائزہ لیتے ہوئے اس امر کی اہمیت پر زور دیا کہ مریضوں کو بروقت علاج اور بہتر طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ عوام کو صحت کی معیاری سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کرنا حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...