ممتاز پارک کا علاقہ گندگی کے ڈھیروں میں تبدیل

ممتاز پارک کا علاقہ گندگی کے ڈھیروں میں تبدیل

ممتاز پارک کا علاقہ گندگی کے ڈھیروں میں تبدیلگندگی اور کوڑا کرکٹ کے ڈھیر لگنے سے علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) انتظامیہ کی مبینہ غفلت اور عدم توجہی کے باعث ممتاز پارک کا علاقہ مسائلستان بن گیا، مختلف مقامات پر گندگی اور کوڑا کرکٹ کے ڈھیر لگنے سے علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ، جبکہ تعفن کے باعث بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ بھی بڑھ گیا ہے ۔علاقہ مکینوں کے مطابق ممتاز پارک کے مختلف مقامات پر صفائی کی ناقص صورتحال کے باعث روزمرہ زندگی متاثر ہو رہی ہے ۔ گندگی کے ڈھیروں سے اٹھنے والے تعفن نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے ، جبکہ صفائی کے مؤثر انتظامات نہ ہونے پر عوام میں تشویش پائی جاتی ہے ۔شہریوں نے انتظامیہ کی کارکردگی پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ممتاز پارک میں صفائی ستھرائی کے فوری انتظامات کیے جائیں۔، کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں کو اٹھایا جائے اور علاقے میں صفائی کے نظام کو مستقل بنیادوں پر بہتر بنایا جائے ، تاکہ مکینوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...