پولیس کی کا ر کردگی کا جائزہ لینے کیلئے موک ایکسرسائز کا انعقاد

پولیس کی کا ر کردگی کا جائزہ لینے کیلئے موک ایکسرسائز کا انعقاد

پولیس کی کا ر کردگی کا جائزہ لینے کیلئے موک ایکسرسائز کا انعقاد مشق میں پولیس، کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ، سپیشل برانچ، ریسکیو اہلکاروں کی شرکت

خوشاب(نمائندہ دُنیا)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی کی ہدایات پر پولیس اور معاون اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے سپیشل برانچ کے دفتر میں موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا،اس فرضی مشق میں پولیس، کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ، سپیشل برانچ، ریسکیو 1122، محکمہ صحت اور سول ڈیفنس کے افسران و اہلکاروں نے شرکت کی۔ مشق کے دوران مختلف اداروں کے درمیان موثر رابطہ کاری، فوری ردِعمل، ہنگامی حالات میں ذمہ داریوں کی ادائیگی اور امدادی کارروائیوں میں باہمی تعاون کو جانچنے پر توجہ دی گئی۔ ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے بتایا کہ اس مشق کا بنیادی مقصد پیشگی حفاظتی اقدامات کو موثر بنانا، ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے تیاری کو مزید بہتر کرنا اور کسی بھی ناخوشگوار صورتحال میں تمام متعلقہ اداروں کے درمیان مربوط اور بروقت کارروائی کو یقینی بنانا تھا۔ انہوں نے کہا کہ خوشاب پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ، امن و امان کے قیام اور کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے پیشگی حفاظتی اقدامات اور اداروں کے مابین موثر رابطہ کاری کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...