یومِ تاسیسِ کشمیری عوام کی جدوجہد کی علامت ہے :ملک شہادت

یومِ تاسیسِ کشمیری عوام کی جدوجہد کی علامت ہے :ملک شہادت

یومِ تاسیسِ کشمیری عوام کی جدوجہد کی علامت ہے :ملک شہادتیہ تاریخ کا اہم دن ہے ، جب آزاد جموں و کشمیر کی حکومت قائم ہوئی تھی

خوشاب (نمائندہ دنیا)سابق وزیر مملکت برائے قانون و انصاف ملک شہادت اعوان نے کہا ہے کہ 24 اکتوبر، یومِ تاسیسِ آزاد جموں و کشمیر، کشمیری عوام کی جدوجہد، قربانیوں اور عزمِ حریت کی علامت ہے ۔ یہ تاریخ کا اہم دن ہے ، جب آزاد جموں و کشمیر کی حکومت قائم ہوئی۔ یہ دن کشمیری عوام کی جدوجہد اور اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے کے عزم کی یاد دلاتا ہے ۔میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ملک شہادت اعوان نے کہا کہ کشمیر محض زمین کے ایک ٹکڑے کا نام نہیں، بلکہ یہ لاکھوں انسانوں کے احساسات، شناخت، حقِ خودارادیت اور آزادی کی آرزو کی علامت ہے ۔ کشمیری عوام آج بھی اپنے بنیادی حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ ان کی آواز کو انصاف، امن اور انسانی وقار کے اصولوں کے تحت سنا جائے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت کی ہے ۔ یہ حمایت کسی وقتی سیاسی مصلحت کا نتیجہ نہیں، بلکہ ایک تاریخی، اخلاقی اور اصولی مؤقف کی عکاس ہے ۔ مسئلہ کشمیر کا منصفانہ اور پُرامن حل ہی خطے میں پائیدار امن کی بنیاد بن سکتا ہے ۔ملک شہادت اعوان نے مزید کہا کہ کشمیری عوام کی جائز امنگوں، بنیادی حقوق اور اقوامِ متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق حقِ خودارادیت کی حمایت جاری رہنی چاہیے ۔ کشمیر کی جدوجہد زندہ ہے ، آزادی کی آرزو زندہ ہے اور انصاف کی امید بھی برقرار ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...