ٹریفک جام کے خاتمے کیلئے تین بس اڈوں کے لائسنس منسوخ

 ٹریفک جام کے خاتمے کیلئے تین بس اڈوں کے لائسنس منسوخ

ٹریفک جام کے خاتمے کیلئے تین بس اڈوں کے لائسنس منسوخ فیصلہ ڈپٹی کمشنر کی زیرِ صدارت ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے اجلاس میں کیا گیا

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) یونیورسٹی روڈ پر ٹریفک جام اور شہریوں کو درپیش مشکلات کے خاتمے کے لیے ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے تین بس اڈوں کے لائسنس منسوخ کرکے انہیں سیل کر دیا۔ کارروائی کی زد میں کنٹونمنٹ جنرل بس اسٹینڈ 47 اڈہ، زیشان ٹریولز اور ڈائیوو ایکسپریس کے بس اڈے آئے ہیں۔ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ ڈپٹی کمشنر کی زیرِ صدارت ایک روز قبل منعقدہ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے 177ویں اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں یونیورسٹی روڈ پر ٹریفک کے بڑھتے ہوئے دباؤ، بڑی گاڑیوں کی آمدورفت اور شہریوں کو پیش آنے والی مشکلات کا جائزہ لیا گیا۔ اس دوران موٹر وہیکلز رولز 1969 کے رولز 266(1) اور 266(2) کے تحت متعلقہ بس اڈوں کے قیام کی اجازت منسوخ کرنے کے لیے کارروائی کی گئی۔سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ملک محمد طاہر کے مطابق ضروری قانونی اور ضابطہ جاتی کارروائی مکمل کرنے کے بعد تینوں بس اڈوں کو سیل کر دیا گیا ہے اور ان کی سرگرمیاں فوری طور پر بند کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ضلعی انتظامیہ نے متعلقہ بس سروسز کو اپنی گاڑیاں جنرل لاری اڈہ منتقل کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ مسافروں کے لیے ٹرانسپورٹ کی سہولت برقرار رہے۔ اور یونیورسٹی روڈ پر ٹریفک کا دباؤ کم کیا جا سکے ۔انتظامیہ کے مطابق اس اقدام کا مقصد ٹریفک کی روانی بہتر بنانا، سڑکوں پر رکاوٹوں کا خاتمہ اور شہریوں کی آمدورفت کو آ سان بنانا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...