آئل ٹینکر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، کالج کا طالب علم جاں بحق

  آئل ٹینکر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، کالج کا طالب علم جاں بحق

آئل ٹینکر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، کالج کا طالب علم جاں بحق آصف مو قع پر دم توڑ گیا ، ولید عامر شدید زخمی ،ڈرائیور احمد شیر کو گرفتار کر لیا

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)چک 40 شمالی کے قریب چدھڑ چوک میں آئل ٹینکر کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں پنجاب کالج کا سیکنڈ ایئر کا طالب علم علی آصف جاں بحق جبکہ ولید عامر شدید زخمی ہو گیا۔ حادثے کے باعث علاقے میں افسوس کی فضا پھیل گئی۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس اور کرائم سین یونٹ موقع پر پہنچ گئے ۔ ضروری کارروائی کے بعد جاں بحق طالب علم کی لاش اور زخمی نوجوان کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس نے حادثے میں ملوث آئل ٹینکر کے ڈرائیور احمد شیر، سکنہ جھنگ، کو گرفتار کر لیا ہے ۔ڈی پی او سرگودھا توقیر محمد نعیم نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ پولیس افسروں کو حادثے کی وجوہات کا تعین کرنے اور تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کی ہدایت کی ہے ۔پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...