کلورکوٹ میں آوارہ کتوں کی بھرمار، شہری اور مکین پریشان

کلورکوٹ میں آوارہ کتوں کی بھرمار، شہری اور مکین پریشان

کلورکوٹ میں آوارہ کتوں کی بھرمار، شہری اور مکین پریشانرات کے وقت ریلوے سٹیشن اور لاری اڈے پر بھی آوارہ کتے پریشانی کا باعث بنتے ہیں

کلورکوٹ (نمائندہ دنیا)کلورکوٹ شہر اور گردونواح کے دیہی علاقوں میں آوارہ کتوں کی بھرمار نے شہریوں کا جینا محال کر دیا۔ عوام نے میونسپل کمیٹی کے حکام سے آوارہ کتوں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔کلورکوٹ شہر اور گردونواح کے دیہی علاقوں میں ان دنوں آوارہ کتوں کی بھرمار ہے ، جن کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ ریلوے اسٹیشن روڈ، لاری اڈے سمیت شہر کے دیگر چوکوں میں دن رات آوارہ کتوں کی موجودگی نے شہریوں کو پریشان کر رکھا ہے ۔ رات کے وقت ریلوے اسٹیشن اور لاری اڈے پر بھی آوارہ کتے مسافروں کے لیے پریشانی کا باعث بنے رہتے ہیں۔شہریوں نے میونسپل کمیٹی کلورکوٹ کے چیف آفیسر سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر اور دیہی علاقوں میں آوارہ کتوں کے خلاف فوری اور مؤثر کارروائی کی جائے تاکہ شہریوں اور مسافروں کو اس مسئلے سے نجات مل سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...