شہرمیں مر غی کے گوشت کی قیمت پھر سے بڑھنے لگی
شہرمیں مر غی کے گوشت کی قیمت پھر سے بڑھنے لگی قصابوں کی لو ٹ مار ، 620 کلو تک پہنچ گیا، گائے او ر بکرے کا گوشت بھی مہنگا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) شہرمیں مر غی گوشت کی قیمت پھر سے بڑھنے لگی گزشتہ روز 60 روپے کلو کا اضافہ ہو گیا جبکہ چھوٹے اور بڑے گوشت کے قصابوں نے بھی لوٹ مار مچا رکھی ہے شہر میں گوشت مرغ کی 560 روپے کلو میں 60 روپے کلو اضافہ سے نرخ 620 روپے کلو تک پہنچ گیاجبکہ قصابوں نے بڑا گوشت1100روپے کی بجائے 1200 روپے کلو اور چھوٹا گوشت 1800روپے کی بجائے 2400 روپے کلو فروخت کرنے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے حکومت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ پیرافورس کی رٹ کو چیلنج کر رکھا ہے ،جن کی خاموشی شہریوں کیلئے باعث تشویش بنی ہوئی ہے صارفین نے ارباب اختیار سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments