3 لاکھ 72 ہزار 590 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے ،سی ای او ہیلتھ
بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنراحسان علی جمالی کی زیرِ صدارت 2 نومبر سے 5 نومبر 2026ء تک جاری رہنے والی انسدادِ پولیو مہم کے حتمی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مظہر عباس بلوچ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مہم کے دوران ضلع بھر میں پانچ سال تک کی عمر کے 3 لاکھ 72 ہزار 590 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے ، جس کے لیے 1500 ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جبکہ تمام پولیو ٹیموں کی تربیت بھی مکمل کر لی گئی ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مہم کے دوران ٹیموں کی سیکیورٹی کے لیے بھی جامع پلان مرتب کر لیا گیا ہے
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments