ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن کا فیکٹری مالکان کیساتھ اجلاس

ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن کا  فیکٹری مالکان کیساتھ اجلاس

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن اشفاق الرحمن خان کی زیرِ صدارت سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نمائندگان اور سٹرس فیکٹری مالکان کا اجلاس منعقد ہوا۔

 جس میں کاروباری برادری اور ترشاوہ پھلوں کی صنعت سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا،اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹرز احمد مغیث، ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز علی یامین، وائس پریذیڈنٹ راو حمزہ قیوم کی سربراہی میں چیمبر آف کامرس کے نمائندگان اور سٹرس فیکٹری مالکان نے شرکت کی۔ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن اشفاق الرحمن خان نے کاروباری برادری اور صنعت سے وابستہ افراد کے مسائل سنے اور متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...